حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی تعاون تنظیم oic کے زیراہتمام عالم اسلام کی ورچوئل یونیورسٹیوں کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کریم نجفی برزگر پیام نور یونیورسٹی کی فیکلٹی کے رکن ہیں اور اس سے قبل وہ پیام نور یونیورسٹی میں ثقافت اور سماجی امور کے وائس چانسلر تھے،جبکہ وہ ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی کونسلر اور اسلامی ثقافت اور مواصلات کی تنظیم کے بین الاقوامی وائس چانسلر جیسے عہدوں پر فائز رہے ہیں،اور فی الوقت اسلامی تعاون تنظیم oic کے زیراہتمام عالم اسلام کی ورچوئل یونیورسٹیوں کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہیں۔
ڈاکٹر کریم نجفی برزگر کی کتاب ‘‘کلیات تاریخ و تمدن هند‘‘ فارسی زبان میں ہندوستان فہمی میں معاون کتاب ہے خاص طور پر اگر ہندوستانی تاریخ و تمدن کو سمجھنا اور اسکے روابط کو ایران و جہان کے ساتھ پرکھنا ہو، یہ کتاب ۳۱۵ صفحات پر مشتمل ہے جسے پیام نور یونیورسٹی نے شبہ قارہ کی شناخت کے لیے تعلیمی معیار کے مطابق شائع کیا ہے جو کہ بیس ابواب پر مشتمل ہے۔
کتاب میں تقریباً تمام موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے اور بہت ہی بہتر انداز میں ہر موضوع کی وضاحت بھی پیش کی گئی ہے، موضوعات کی جمع بندی مصنف کی عمیق نظری کی غماز ہے، چونکہ مصنف بذات خود اس موضوع کے غوّاص رہے ہیں اس لیے عمدہ مطالب اور بہترین موضوعات اس کتاب کا خاصّہ نظر آتے ہیں،ہر باب کے آخر میں بیان کیے گئے مطالب کا خلاصہ اور پھر امتحانی سوالات و آزمائش اس کتاب میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔
اس عمدہ اور بہترین کتاب کو کہ جو فارسی زبان میں تعلیمی معیار کو مدّ نظر رکھتے لکھی گئی ہے آنلائن خرید سکتے ہیں۔
کتاب خریدنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
آپ کا تبصرہ